Advertisement

ایمن خان اپنے ہاں تیسرے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

ایمن خان اپنے ہاں تیسرے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان اپنے ہاں تیسرے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔

حالیہ عوامی تقریب میں اداکارہ ایمن خان کی شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ممکنہ طور پر تیسرے بچے کی آمد کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

ایمن خان، جنہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ شوبز کا آغاز کیا اور بعدازاں اداکار منیب بٹ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اس وقت دو بیٹیوں کی ماں ہیں، تاہم اب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت جوڑا جلد ہی اپنے خاندان میں ایک اور ننھے مہمان کا استقبال کرنے والا ہے۔

یہ قیاس آرائیاں اُس وقت زور پکڑ گئیں جب ایمن خان گزشتہ شب ایک برانڈ لانچ ایونٹ میں سیاہ لباس پہنے نظر آئیں، تقریب کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، مداحوں نے ان کے انداز اور “بےبی بمپ” کو دیکھتے ہوئے مبارکباد دینا شروع کر دی۔

Advertisement

ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ واہ، لگتا ہے چھوٹے منیب جلد آنے والے ہیں جبکہ ایک اور نے دعا دی کہ اللہ آپ کو اس بار بیٹا عطا فرمائے۔

کئی مداحوں نے ایمن کے چہرے کی “ماں بننے والی چمک” کو دیکھ کر اندازے لگائے کہ وہ ایک اور بیٹی کی ماں بننے والی ہیں۔

یاد رہے کہ ابھی تک ایمن خان یا منیب بٹ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version