ربیکا خان کا نکاح، حسین نے دیا کتنا حق مہر؟ حقیقت سامنے آگئی

معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان نے اپنی دیرینہ محبت حسین ترین کے ساتھ نکاح کر لیا۔
اس شاندار تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہوں نے نہ صرف مداحوں کو خوشی دی بلکہ ایک دلچسپ بحث کو بھی جنم دے دیا۔
گزشتہ شب منعقد ہونے والے نکاح کی تقریب کو ایک “گرینڈ ایونٹ” قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کئی مشہور شخصیات اور قریبی احباب نے شرکت کی۔
نکاح کے ایک خاص ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسین ترین جذباتی لمحے کے دوران آبدیدہ ہو گئے جب انہوں نے ربیکا خان کو اپنا ہمسفر تسلیم کیا۔
حق مہر یا گواہوں کی تعداد؟ عوام الجھن میں مبتلا
تاہم اس نکاح کی خاص توجہ کا مرکز “حق مہر” بن گیا، جسے بعض افراد 2 کروڑ تو کچھ 20 لاکھ سمجھ بیٹھے۔
اصل صورتحال یہ ہے کہ نکاح میں حق مہر 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا جبکہ نکاح خواں نے مذاقاً یا مبالغہ آمیز انداز میں کہا کہ “دو کروڑ گواہان” اس نکاح کے شاہد ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آنے لگیں، کچھ افراد نے کہا کہ مولوی صاحب کی بات کا مطلب تھا کہ ربیکا اور حسین کے 2 کروڑ فالوورز بھی اس نکاح کے گواہ ہیں، جس پر کئی صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ دو کروڑ گواہان کا مطلب یہ ہے کہ ان کے تمام فالوورز بھی اس نکاح کے گواہ بن گئے جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ حق مہر تو 20 لاکھ ہے لیکن جس انداز میں نکاح پڑھایا گیا، اس نے سب کو کنفیوژ کر دیا۔
نکاح کی یہ وائرل ویڈیوز ربیکا خان اور حسین ترین کے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر رہی ہیں اور دونوں کو نیک تمنائیں بھی دی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

