Advertisement

اہلیہ کو بیش قیمت گلدستہ دینا معاذ صفدر کو مہنگا پڑ گیا

اہلیہ کو بیش قیمت گلدستہ دینا معاذ صفدر کو مہنگا پڑ گیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر معاذ صفدر کی جانب سے اپنی اہلیہ صبا صفدر کو سالگرہ کے موقع پر 3 سے 4 لاکھ روپے مالیت کا گلدستہ تحفے میں دینا سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔

رواں ہفتے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک دیوقامت گلدستہ ٹرک پر لادا ہوا دیکھا گیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

بعدازاں معاذ صفدر نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا کہ یہ گلدستہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ پیش کیا تھا، یہ ایک عام گلدستہ نہیں بلکہ ایک خاص سرپرائز تھا جس پر خاصا خرچ آیا۔

 ویڈیو میں صبا صفدر کی خوشی قابل دید تھی، تاہم گلدستے کی قیمت سن کر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

کئی صارفین نے اس تحفے کو “نمائش” اور “فضول خرچی” قرار دیتے ہوئے تنقید کی، ایک صارف نے لکھا کہ یہ تحفہ بیوی کے لیے نہیں، فالوورز کو متاثر کرنے کے لیے ہے جبکہ دوسرے نے کہا کہ ایسی چیزیں نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثر ڈالتی ہیں، سب کے لیے ایسی توقعات پوری کرنا ممکن نہیں۔

ایک اور تبصرہ تھا کہ ان پھولوں کی جگہ سونا دے دیتے، کم از کم سرمایہ بنتا، تاہم کچھ صارفین نے اس عمل کو مثبت انداز میں لیا اور کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو خوش کرنا چاہے اور اسے افورڈ کر سکتا ہو تو یہ اس کا ذاتی فیصلہ ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ سوشل میڈیا پر شوبز یا انفلوئنسرز کی مہنگی خریداریاں یا تحفے تنقید کی زد میں آئے ہوں، اس واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ آیا سوشل میڈیا پر نجی زندگی کے ایسے مظاہرے ضروری ہیں یا نہیں؟

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version