Advertisement

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’’لو گرو‘‘ کے پشتو گانے نے دھوم مچادی

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’’لو گرو‘‘ کے پشتو گانے نے دھوم مچادی

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کا نیا گانا “سادہ اشنا” ریلیز کر دیا گیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

’’سادہ اشنا‘‘ ایک دلکش پشتو ویڈنگ سانگ ہے جس میں نہ صرف پشتون ثقافت کی جھلک نمایاں ہے بلکہ روایتی لباس، موسیقی اور رقص بھی شائقین کو خوب بھا رہے ہیں۔

 گانے میں ماہرہ خان ایک دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور ان کا روایتی انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے گانے کو بے حد پسند کیا ہے، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ واہ! میں پشتون ہوں، یہ میرا کلچر ہے، اس کی شاندار نمائندگی کی گئی ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ گانا خوشی، رنگ اور ثقافت کا حسین امتزاج ہے۔

Advertisement

کچھ مداحوں نے ماہرہ خان کے عروسی لک کو ان کی حقیقی شادی سے مشابہ قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ 

واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس کے گانے پہلے ہی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version