Advertisement

گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو عید کا تحفہ دے دیا

گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو عید کا تحفہ دے دیا

پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار علی ظفر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک نئے ثقافتی گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو عید کا تحفہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دی گئی پوسٹ میں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو ایک اور “ثقافتی دھماکے” کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا۔

اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ تیار ہوجائیں، اس عید پر آرہا ہے اگلا ثقافتی دھماکا! ساتھ ہی انہوں نے اپنے فالوورز کو مدعو کیا کہ وہ اندازہ لگائیں کہ اس بار وہ کس زبان، علاقے یا لوکل آرٹسٹ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی علی ظفر پاکستان کی مختلف علاقائی زبانوں میں گانے پیش کر چکے ہیں جن میں بلوچی، سندھی، پشتو اور سرائیکی شامل ہیں، ان کے گانوں نے نہ صرف علاقائی ثقافتوں کو موسیقی کے ذریعے اُجاگر کیا بلکہ قومی یکجہتی کے پیغام کو بھی فروغ دیا۔

یاد رہے کہ علی ظفر کے سرائیکی گانے “بالو بتیاں” اور پشتو ٹریک “لارشا پخاور” کو بےحد مقبولیت حاصل ہوئی تھی، جنہیں یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

مداحوں میں اس نئے گانے کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر اندازے لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ اس بار علی ظفر کون سی زبان یا خطے کی نمائندگی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version