Advertisement

نازیبا ویڈیوز وائرل کرنا سستی شہرت کا نیا طریقہ؟ اریکا حق کا ٹک ٹاکرز پر سنگین الزام

نازیبا ویڈیوز وائرل کرنا سستی شہرت کا نیا طریقہ؟ اریکا حق کا ٹک ٹاکرز پر سنگین الزام

پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے ٹک ٹاکرز پر الزام عائد کرت ہوئے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا شخصیات شہرت حاصل کرنے اور ویوز کی خاطر اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کررہی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ٹک ٹاکر اریکا حق نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے متنازع رجحان پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض سوشل میڈیا انفلوئنسرز جان بوجھ کر اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کرواتی ہیں تاکہ ویوز، شہرت اور عوام کی توجہ حاصل کی جا سکے۔

اریکا کے مطابق پہلے جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر مقبولیت حاصل کرنے کا رجحان تھا لیکن جب وہ رجحان ماند پڑا تو کچھ افراد نے حدیں پار کرتے ہوئے زیادہ متنازع راستے اپنانا شروع کردیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سب پر لاگو نہیں ہوتی لیکن چند واقعات میں واضح طور پر ایسا دیکھا گیا کہ ویڈیوز جان بوجھ کر وائرل کی گئیں، میں پہلے یہ سمجھتی تھی کہ تمام متاثرہ لڑکیاں ظلم کا شکار ہیں لیکن اب لگتا ہے کہ بعض کیسز میں ایسا دانستہ طور پر بھی کیا جا رہا ہے۔

اریکا حق نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خود کبھی کسی لڑکے کے ساتھ ایسی ویڈیوز کا حصہ نہیں بنیں اور نہ ہی انہوں نے سستی شہرت کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے اپنائے۔

انہوں نے خود کو ایک محتاط اور ذمہ دار سوشل میڈیا صارف قرار دیا جو اپنی شخصیت اور کردار کی ساکھ کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں کئی معروف ٹک ٹاکرز کی مبینہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جن میں مناہل ملک، سجل ملک، سامعہ حجاب، امشا رحمان اور علیزہ سحر جیسے نام شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version