Advertisement

مداحوں کیلئے خوشخبری؛ صنم چوہدری نے شوبز میں واپسی کا اشارہ دے دیا

مداحوں کیلئے خوشخبری؛ صنم چوہدری نے شوبز میں واپسی کا اشارہ دے دیا

سابقہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات اور کردار موزوں ہوئے تو وہ مکمل حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی پر غور کر سکتی ہیں۔

انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران ایک مداح نے صنم چوہدری سے کیا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آئیں گی؟ جس پر سابقہ اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر کوئی ایسا پروجیکٹ ہو جو لوگوں کو اللہ کے قریب لائے اور مجھے اپنی حدود کے اندر کام کرنے دیا جائے، تو واپسی مکمل حجاب کے ساتھ۔ ممکن ہے۔

ان کے اس جواب پر مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی دیکھنے میں آئی، ایک صارف نے لکھا کہ ایسی باحجاب واپسی انڈسٹری کے لیے مثبت قدم ہو گی جبکہ ایک اور نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے بامقصد کرداروں کی ضرورت ہے، صنم کی واپسی خوش آئند ہوگی۔

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کچھ سال قبل شوبز کو خیرباد کہہ کر شادی اور روحانی سفر کو ترجیح دی تھی، انہوں نے گلوکار سومی چوہان سے شادی کی اور اب دو بچوں کی ماں ہیں۔

Advertisement

 صنم اس وقت اسلامی تعلیمات حاصل کر رہی ہیں اور انسٹاگرام پر اپنے 2.6 ملین فالورز کے ساتھ قرآن کی آیات اور دینی پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Advertisement

شوبز سے کنارہ کشی سے قبل صنم چوہدری نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا، ان کی جاندار اداکاری، معصومیت بھرا انداز اور مضبوط اسکرین پریزنس نے انہیں کم وقت میں مقبول اداکاراؤں کی صف میں لاکھڑا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version