Advertisement

سردار جی 3: کیا ہانیہ عامر کا کردار ’اے آئی‘ سے تبدیل ہوگا؟ مداح الجھن کا شکار

سردار جی 3: کیا ہانیہ عامر کا کردار ’اے آئی‘ سے تبدیل ہوگا؟ مداح الجھن کا شکار

بھارتی فلم سردار جی 3 ریلیز سے قبل ہی ایک نئے تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی پر اعتراضات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کے مناظر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے کسی بھارتی اداکارہ سے بدل دیا جائے گا۔

یہ قیاس آرائیاں اُس وقت زور پکڑ گئیں جب بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر سرکاری پابندی کے باعث دیگر فلمیں، جیسے فواد خان کی ’عبیر گلال‘ مؤخر کی جا چکی ہیں، تاہم 22 جون کو ریلیز ہونے والے سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ واضح طور پر نظر آئیں، جس سے افواہوں کی تردید ہوئی۔

مرکزی اداکار دلجیت دوسانجھ پر بھارت میں تنقید کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں ان کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے، میکا سنگھ اور بی پراک جیسے فنکاروں نے فلم کی مخالفت کی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

ابھی تک فلم سازوں یا دلجیت دوسانجھ کی طرف سے مصنوعی ذہانت سے متعلق کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی جبکہ فلم کی اوورسیز ریلیز 27 جون کو متوقع ہے، جس کا پاکستانی شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version