Advertisement

رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

لاہور: متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

 واقعے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا، تاہم گھر کے باہر موجود ایک پالتو کتا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

چوہنگ پولیس نے رجب بٹ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 440 (گھریلو نقصان پہنچانے کی نیت سے زبردستی داخل ہونا) اور 429 (جانور کو نقصان پہنچانا) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں چار نامعلوم افراد کراچی نمبر پلیٹس والی سفید گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی، گولیاں گھر کی دیواروں سے ٹکرائیں لیکن کوئی فرد زخمی نہیں ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے باہر بیٹھا پالتو کتا جان کی بازی ہار گیا۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا اور جیسے ہی فائرنگ ہوئی، انہوں نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، تاہم حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ خود بھی بعض سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ہیں، تاہم اس واقعے کی تفتیش الگ طور پر جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version