Advertisement

پاکستانی ڈراموں پر تنقید: فیصل قریشی کا لائیو شو میں مداح کو کرارا جواب

پاکستانی ڈراموں پر تنقید: فیصل قریشی کا لائیو شو میں مداح کو کرارا جواب

پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے پر معروف اداکار فیصل قریشی لائیو شو کے دوران مداح کے سوال پر برہم ہوگئے۔

 اداکار فیصل قریشی حال ہی میں اپنی نئی فلم دیمک کی پروموشن کے سلسلے میں ایک نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں سوال و جواب کے دوران ایک ناظر کے سوال نے ماحول کو کچھ دیر کے لیے سنجیدہ بنا دیا۔

شو میں شریک ایک نوجوان خاتون نے سوال کیا کہ پاکستانی ڈرامے اکثر ایک جیسے پلاٹ، خاص طور پر ساس بہو کے جھگڑوں، پر مبنی ہوتے ہیں تو آپ کی فلم دیمک ان روایتی کہانیوں سے کیسے مختلف ہے؟

سوال سن کر فیصل قریشی قدرے برہم ہوگئے اور سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کون سے ڈرامے ایک جیسے ہوتے ہیں؟ آپ نام بتائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین سالوں میں ہم نے کئی منفرد کہانیاں پیش کی ہیں۔ خائی، عشق مرشد، کابلی پلاو، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب اور راجا رانی یہ سب ساس بہو کے جھگڑوں پر مبنی نہیں تھے۔

اداکار کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے فیصل قریشی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں واقعی تنوع آ رہا ہے، جبکہ بعض نے ان کے انداز گفتگو کو غیر ضروری طور پر جارحانہ قرار دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ فیصل قریشی کی نئی ہارر فلم ’دیمک‘ حالیہ عیدالاضحی پر ریلیز ہوئی، جسے ناظرین کی جانب سے مثبت پذیرائی ملی ہے، تاہم فلم کو شائقین نے اس کے منفرد موضوع اور پریزنٹیشن کے باعث سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version