Advertisement

ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تصاویر وائرل

ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

 حسین ترین کے ساتھ منگنی کے بعد اب یہ مقبول جوڑی رشتۂ ازدواج میں بندھنے جارہی ہے، جس کی شروعات گزشتہ شب ایک رنگا رنگ ڈھولکی سے ہوئی جبکہ آج ان کا مایوں نہایت خوبصورتی سے منایا جا رہا ہے۔

مایوں کی تقریب میں ربیکا خان نے پیلے رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا، جو چمکدار چاندی کی نفیس کڑھائی، سیکوئن اور شیشے کے کام سے مزین تھا۔

اس کے علاوہ گلے اور آستینوں پر کی گئی خوبصورت ایمبرائڈری نے ان کے لباس کی شان میں اضافہ کیا، لباس کا ہلکا پھلکا اور فیبرک، جسے شیفون یا جارجٹ کہا جا سکتا ہے، اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا تھا۔

انہوں نے اپنا انداز مکمل کرنے کے لیے سفید پھولوں کے زیورات کا انتخاب کیا، جن میں بالوں میں گجرے، ہاتھوں میں کنگن اور ایک خوبصورت پھولوں سے سجی چوٹی شامل تھی، جو ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہی تھی۔

دوسری جانب حسین ترین نے سفید اور پیلے رنگ کے امتزاج میں تیار کردہ روایتی کڑھائی دار کُرتا اور کولوٹ اسٹائل پاجامہ زیب تن کیا، جو مایوں کی تقریب کے لیے ایک جدید مگر ثقافتی انتخاب تھا۔

مداحوں کی نظریں اس جوڑی کی شادی کی مزید تقریبات پر مرکوز ہیں اور ان کے مداح بے تابی سے باقی ایونٹس کی جھلکیاں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ربیکا خان، جن کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر 28.6 لاکھ سبسکرائبرز ہیں، یہ نہ صرف اپنی ویڈیوز بلکہ اپنی دلکش شخصیت اور منفرد انداز کی وجہ سے نوجوانوں میں بےحد مقبول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version