ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی آخری ویڈیو وائرل ہونے پر مداح غمزدہ، انصاف کی پکار بلند

چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کی المناک موت نے سوشل میڈیا صارفین کو غمزدہ کردیا ہے جبکہ ان کی آخری سالگرہ کی پوسٹیں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب ایک نوجوان ان کے اسلام آباد میں واقع گھر میں داخل ہوا اور ثنا کو سینے میں دو گولیاں مار کر فرار ہو گیا۔
واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو مقتولہ سے دوستی کا خواہشمند تھا، تاہم ثنا یوسف کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا
ثنا یوسف کی آخری پوسٹس، جن میں ان کو اپنی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، مداحوں اور فالوورز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو نشانِ عبرت بنایا جائے اور مقتولہ کے اہل خانہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News