سوات میں المناک واقعہ: شوبز شخصیات غمگین، حکومتی نظام پر کڑی تنقید

سوات: دریائے سوات میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جنہیں مدد کے انتظار میں بے بسی کی تصویر بنتے دیکھا گیا۔
اس افسوسناک سانحہ سوات نے جہاں عوام کو رنج و الم میں مبتلا کیا، وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم ’’لو گرو‘‘ کی کامیابی پر مبارکبادیں دی جا رہی تھیں، اس واقعے پر شدید افسردہ نظر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور کوئی مدد نہیں پہنچتی؟
دوسری جانب اداکارہ صبور علی نے بھی حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ خشک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر موجود ہوتے ہیں لیکن انسانی جانیں بچانے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر دستیاب کیوں نہیں ہوتا؟
زارا نور عباس سمیت دیگر فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرے اور ریسکیو نظام میں فوری بہتری لائی جائے۔
معروف اداکار ہمایوں سعید، فیصل قریشی، علی ظفر اور احسن خان سمیت کئی دیگر فنکاروں اور کھلاڑیوں نے بھی اس واقعے پر دلی رنج اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر بروقت مدد فراہم کی جاتی تو قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکتا تھا۔
مزید پڑھیں: سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
سوشل میڈیا پر شہریوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹیکس دینے والے شہریوں کی جانوں کی کوئی قدر نہیں لیکن غیر ضروری تقریبات پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔
شوبز شخصیات اور عوام نے مل کر مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے کمزور ریسکیو سسٹم اور ایمرجنسی ریسپانس میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحات سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

