’سردار جی 3‘ کی کاسٹ میں دراڑ؟ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو اَن فالو کردیا

بھارتی پنجابی سینما کی معروف اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم “سردار جی 3” میں ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
صرف یہی نہیں، بلکہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے فلم کی تمام پروموشنل پوسٹس بھی حذف کر دی ہیں، جس سے مداحوں اور صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ نیرو باجوہ کو مبینہ طور پر بھارتی انتہا پسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جن میں انہیں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے لاتعلقی اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا۔
متعلقہ خبر: ’سردار جی 3‘ میں ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنازع، دلجیت دوسانجھ نے خاموشی توڑ دی
بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف ہانیہ کو اَن فالو کیا بلکہ فلم کی تشہیری مواد بھی ڈیلیٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ فلم “سردار جی 3” کی شوٹنگ پاک-بھارت کشیدگی سے قبل مکمل ہوئی تھی، تاہم حالیہ جنگی صورتحال کے بعد بھارتی انتہا پسند گروپس نے فلم میکرز پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا، ان کا مطالبہ تھا کہ یا تو ہانیہ عامر کو فلم سے نکالا جائے یا پھر فلم کے بائیکاٹ کے لیے تیار رہیں۔
مزید پڑھیں: سردار جی 3: کیا ہانیہ عامر کا کردار ’اے آئی‘ سے تبدیل ہوگا؟ مداح الجھن کا شکار
اس دباؤ کے باوجود، فلم سازوں نے فیصلہ کیا کہ “سردار جی 3” کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم فلم آج، 27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News