جنت مرزا اپنے اہلخانہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے والدین اور بہن کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئی ہیں۔
روانگی سے قبل جنت مرزا نے سادہ اور خوش ذوق ہلکے نیلے رنگ کے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے رنگ عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں، جنہیں مداحوں نے بے حد سراہا۔
دونوں بہنیں اپنے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال اور والدہ کے ہمراہ بزنس کلاس پر سعودی عرب روانہ ہوئیں۔
جنت مرزا کی حج روانگی پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اللہ آپ کا حج قبول فرمائے اور آپ کی دعائیں پوری کرے جبکہ ایک اور نے لکھا کہ آپ بہت خوبصورت اور باوقار لگ رہی ہیں۔
تاہم ہر مثبت ردعمل کے ساتھ کچھ تنقیدی آوازیں بھی سامنے آئیں، بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ آیا مذہبی فریضے کی ادائیگی کے موقع پر تصاویر شیئر کرنا مناسب ہے یا نہیں۔
ایک تبصرہ میں کہا گیا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور حج کے بعد دنیا کی چمک دمک سے دور رکھے جبکہ کچھ افراد نے حج کے اخراجات کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News