Advertisement

یونیسف کی ’’چائلڈ میرج‘‘ کے خلاف نئی مہم، صبا قمر کا جذباتی پیغام جاری

یونیسف کی ’’چائلڈ میرج‘‘ کے خلاف نئی مہم، صبا قمر کا جذباتی پیغام جاری

پاکستان میں بچوں کی شادی جیسے سنجیدہ مسئلے پر توجہ دلانے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے ایک مؤثر آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے، تاہم اس مہم کا مقصد معاشرے میں بچوں، خاص طور پر بچیوں کے حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

اس مہم کی خاص بات معروف اداکارہ اور یونیسف کی نیشنل ایمبیسیڈر صبا قمر کا ایک جذباتی ویڈیو پیغام ہے، جس میں وہ بچوں کی زبردستی شادیوں پر آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں۔

صبا قمر نے کہا کہ ہمیں خاموشی توڑنی ہوگی، ایک بچی کو ایسے مستقبل پر مجبور کرنا جو اس کی مرضی کے بغیر ہو، کہاں کا انصاف ہے؟ صحت، تعلیم اور زندگی کے مواقع داؤ پر لگ رہے ہیں اور ہم چپ بیٹھے نہیں رہ سکتے۔

ویڈیو میں یونیسف کی پاکستان میں جاری کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جن کے ذریعے بچوں کی زندگیاں بہتر ہورہی ہیں۔

صبا قمر نے سندھ کے ضلع سجاول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود وہاں گئیں اور دیکھا کہ کس طرح یونیسف کی مدد سے بچپن کو بچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 18 سال سے کم عمر کی شادی کا بل قرآن وسنت کے منافی قرار

Advertisement

انہوں نے ایک متاثرکن مثال بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میری ملاقات 14 سالہ انعم نذیر سے ہوئی، جس نے اپنی کمیونٹی میں تین کم عمری کی شادیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا، ایسے نوجوان ہمیں امید دیتے ہیں کہ تبدیلی ممکن ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں بچوں کی شادیوں کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہےم ملک میں تقریباً 1.9 کروڑ لڑکیوں کی 18 سال کی عمر سے پہلے ہی شادی کر دی گئی، جن میں سے نصف سے زائد لڑکیاں بچپن میں ہی ماں بن جاتی ہیں، جو ان کی صحت، تعلیم اور مجموعی زندگی کے لیے خطرناک ہے۔

افسوسناک طور پر صرف 13 فیصد شادی شدہ لڑکیاں ہی سیکنڈری تعلیم مکمل کر پاتی ہیں جبکہ غیر شادی شدہ لڑکیوں میں یہ شرح 44 فیصد ہے، یہ فرق نہ صرف ان کے تعلیمی امکانات کو محدود کرتا ہے بلکہ ان کے معاشی، سماجی اور ذاتی مستقبل پر بھی گہرے اثرات ڈالتا ہے۔

یونیسف کی یہ مہم صرف ایک پیغام نہیں بلکہ ایک قدم ہے، ایک ایسے پاکستان کی جانب جہاں ہر بچی کو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا حق حاصل ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version