Advertisement

ربیکا اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ربیکا اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر ربیکا خان اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ربیکا اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں، گزشتہ شب ربیکا خان اور حسین ترین کی قوالی نائٹ اور مہندی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شوبز اور سوشل میڈیا کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کی جان بنیں ربیکا خان، جنہوں نے نیلے فیروزی رنگ کا دیدہ زیب لہنگا چولی پہنا، جس پر چاندی کے شیشے، سیکوئن اور نفیس کڑھائی نے لباس کو مزید دلکش بنا دیا جبکہ جھومر، کندن کے کنگن، چوکر اور آدھے بندھے بال ان کی شخصیت میں خوبصورتی کا اضافہ کر رہے تھے۔

دولہا حسین ترین بھی کسی سے کم نہ تھے، انہوں نے آئس بلیو رنگ کا خوبصورتی سے سجا ہوا کُرتا اور اسٹریٹ ٹراؤزر زیب تن کیا، جو ان کی شخصیت سے خوب میل کھا رہے تھے۔

تقریب میں جنت مرزا، علیشبا انجم، زرنب خالد، معاذ صفدر، صبا معاذ، نادیہ حسین، مدیحہ، ایم جے احسن اور دیگر مشہور انفلوئنسرز نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

یہ یادگار قوالی نائٹ ان کی شادی کی تقریبات کا تیسرا اہم ایونٹ تھا، جس سے قبل ایک خوبصورت ڈھولکی اور مایوں کی تقاریب ہوچکی ہیں۔

ربیکا اور حسین، جو ماضی میں بہترین دوست رہے، اب زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، مداحوں کو اب بے صبری سے ان کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version