نیلے لینز کا انتخاب؛ حسین ترین کے مہندی لُک پر میمز کی برسات

ڈیجیٹل کریئیٹر حسین ترین کے مہندی لُک پر سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔
حال ہی میں حسین ترین اور ربیکا خان نے اپنی منعقدہ مہندی اور قوالی نائٹ کی تقریب میں آئس بلیو رنگ کے خوبصورت ہم آہنگ ملبوسات زیب تن کیے، جس نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔
اس موقع پر دونوں نے “کاشیز بوتیک” کے تیار کردہ لباس اور زیورات کا انتخاب کیا، ربیکا نے کاشیز کے روایتی زیورات کے ساتھ اپنے لُک کو مکمل کیا جبکہ حسین نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے نیلی لینز بھی استعمال کیے۔
سوشل میڈیا پر جہاں جوڑے کی تصاویر کو پسند کیا جا رہا ہے، وہیں حسین ترین کے نیلے لینز نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں: ربیکا اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کچھ صارفین نے ان کے اس انداز کو مزاحیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ناگن ڈرامے کا جوڑا لگ رہا ہے جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ نیلی لینز والے بھائی، برات پر سرخ لینز نہ بھول جانا۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور صارفین دلچسپ تبصروں کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم مداحوں کی ایک بڑی تعداد حسین اور ربیکا کی جوڑی کو سراہتے ہوئے انہیں نئی زندگی کے لیے نیک تمنائیں بھی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News