Advertisement

زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات پر رجب بٹ کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا

زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات پر رجب بٹ کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے خلاف لگائے گئے زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزامات پر طنزیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رجب بٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔

اپنے پیغام میں رجب بٹ نے خاتون کا نام لیے بغیر کہا کہ پُتری! جہاں تک تم زور لگا سکتی ہو، لگا لو لیکن میں تمہارا نام کبھی نہیں لوں گا، نہ تمہارے حق میں، نہ تمہارے خلاف۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کیا کروں؟ تمہیں شہرت دے دوں یا پھر سلیبرٹی بنا دوں؟ چلو میں تمہیں اسٹار بنا دیتا ہوں، جہاں تک تم زور لگا سکتی ہو زور لگا لو میں مگر میں تمہارا نام نہیں لوں گا۔

Advertisement

رجب بٹ کی یہ ویڈیو کئی انٹرٹینمنٹ پیجز نے شیئر کی جس پر نیٹیزنز نے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے انکو “مغرور” قرار دیا جبکہ دوسرے نے کہا کہ رجب بٹ پاکستان آنے کے بعد اپنا ماضی بھول گیا ہے اور اسے کوئی دیکھنا نہیں چاہتا۔

Advertisement

نیٹیزنز نے طنزیہ انداز میں کہا کہ رجب بٹ خود ایک یوٹیوبر ہے اور وہ کیسے کسی کو اسٹار بنا سکتا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ آیا رجب بٹ کی باتیں محض دفاعی بیانیہ ہیں یا حقیقت میں وہ اپنی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version