Advertisement

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 53 کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ کیس میں معروف اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی ہے جبکہ شریک ملزمان امتیاز چنہ اور فیصل محمود کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔

عدالتی فیصلے کے فوراً بعد دونوں ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے، سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کیس میں مرکزی ملزم، اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر اور سابق بینک سی ای او عاطف خان پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں، ان پر 53 کروڑ روپے کی مبینہ مالیاتی خردبرد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ مقدمے کی تفتیش ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کر رہا ہے جبکہ اداکارہ نادیہ حسین اس مقدمے میں ضمنی ملزمہ کے طور پر شامل تفتیش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version