Advertisement

’سردار جی 3‘ کی ریلیز پر عمران عباس کا اہم نقطہ اعتراض

’سردار جی 3‘ کی ریلیز پر عمران عباس کا اہم نقطہ اعتراض

پاکستان کے مایہ ناز اداکار عمران عباس نے بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 کی یکم محرم کو پاکستان میں ریلیز کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔

اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز کے وقت پر سوال اٹھایا اور مذہبی ایام کے تقدس کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں عمران عباس نے لکھا کہ میں نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا کہ فلمیں پاکستان میں یکم محرم کو ریلیز کی جائیں، یہ شیعہ یا سنی ہونے کا مسئلہ نہیں، بلکہ ان ایّام کا احترام ہم سب مسلمانوں پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر محرم کے دوران میوزک کے بغیر خصوصی نشریات ہوتی تھیں لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ اب ہم 9 محرم کو بھی ڈانس اور میوزیکل شوز نشر ہوتے دیکھتے ہیں اور لوگ ان چھٹیوں کو محض تفریح کے مواقع کے طور پر لینے لگے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے اپنے پیغام میں اپیل کی کہ رمضان، ربیع الاول اور محرم جیسے مہینوں کا وقار بحال رکھا جائے، چاہے کوئی بھی فرقہ ہو، ان دنوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔

سردار جی 3 کی ریلیز کے بارے میں عمران عباس نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ فلم کی کاسٹ کا اس میں کوئی قصور نہیں، انہوں نے اپنا کام کیا لیکن ریلیز کے وقت کا تعین متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، فلم بلاک بسٹر ہے اگر ریلیز چند دن مؤخر کر دی جاتی تو اس کی کامیابی پر کوئی فرق نہ پڑتا۔

یاد رہے کہ سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں اور دو روز قبل فلم پاکستان میں کامیاب اوپننگ کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version