Advertisement

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل: سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی حفاظتی ایڈوائزری جاری

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل: سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی حفاظتی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم وی لاگرز، انفلوئنسرز، بلاگرز اور ٹک ٹاکرز کے لیے ایک اہم حفاظتی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری میں ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز کریں، سوشل میڈیا پر غیر مانوس افراد کو دوست نہ بنائیں اور مشکوک ملاقاتوں یا دعوتوں سے دور رہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ذاتی اور عوامی شناخت کی بنیاد پر افراد کو آن لائن یا حقیقی دنیا میں خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ڈیجیٹل تحفظ کے لیے تخلیق کاروں کو چاہیے کہ وہ ملٹی فیکٹر توثیق (2FA) کا استعمال کری، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیلئے مضبوط پاس ورڈز رکھیں، پرائیویسی سیٹنگز کو فعال بنائیں، کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں اور جعلی آڈیو/ویڈیو مواد کی فوری تردید کریں۔

نیشنل سرٹ نے مزید کہا ہے کہ صارفین اپنے پلیٹ فارمز پر آنے والے تبصروں اور پیغامات کی باقاعدہ نگرانی کریں اور کسی بھی غیر اخلاقی یا دھمکی آمیز مواد کو فوراً بلاک کر کے متعلقہ پلیٹ فارم کو رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ یہ ایڈوائزری 2 جون کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد جاری کی گئی ہے، جس میں 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف ‘کاکا’ نے مبینہ طور پر دوستی کی خواہش مسترد کیے جانے پر 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

Advertisement

پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کیا اور اسے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version