Advertisement

فرحان سعید کا پاکستانی ڈراموں پر بھارتی پابندی کے حوالے سے واضح مؤقف

فرحان سعید کا پاکستانی ڈراموں پر بھارتی پابندی کے حوالے سے واضح مؤقف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا پاکستانی ڈراموں پر بھارتی پابندی کے حوالے سے واضح مؤقف سامنے آگیا۔

حال ہی میں اداکار فرحان سعید نے اپنے ڈرامے “شیرین فرہاد” کی ٹیم کے ہمراہ نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں پر بھارتی پابندی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ اس پابندی سے ممکن ہے ہمارے ویوز متاثر ہوں لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی 26 کروڑ لوگوں کے لیے ڈرامے بنا رہے ہیں اور یہ سلسلہ پی ٹی وی کے دور سے جاری ہے، ہم نے کبھی بھارتی ناظرین کو ذہن میں رکھ کر کام شروع نہیں کیا۔

Advertisement

اداکار نے مزید کہا کہ ظاہر ہے جب آپ ایک بڑی ناظرین کی تعداد کے عادی ہو جائیں تو اُس میں کمی مایوس کرتی ہے، مگر یہ نقصان ہمارا نہیں بلکہ اُن کا ہے، وہ ہمارے ڈرامے اس لیے دیکھتے تھے کیونکہ ہمارا مواد اچھا ہے، وہ ہماری فلمیں اس لیے نہیں دیکھتے کیونکہ وہ اتنی اچھی نہیں ہوتیں، اصل بات یہی ہے کہ اچھا مواد اپنی راہ خود بناتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی فرحان سعید کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ناظرین نے ہمارے ڈرامے صرف حالیہ برسوں میں دیکھنا شروع کیے، اس سے پہلے تو صرف پاکستانی عوام ہی ہماری ناظر تھی، اس لیے یہ پابندی ہمارے لیے کوئی نئی یا بڑی رکاوٹ نہیں۔

فرحان سعید کی اس گفتگو کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے، جہاں صارفین ان کی حقیقت پسندی اور صاف گوئی کو پسند کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version