اسکائی ڈائیونگ میں ہانیہ عامر کی موت، اصل حقیقت کیا؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئیں، تاہم تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔
وائرل ویڈیو سب سے پہلے ایک بھارتی انسٹاگرام صارف نے 12 مئی کو شیئر کی تھی، جس میں ایک خاتون کو اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے بظاہر بیلٹ ٹوٹنے کے بعد گرتے ہوئے دکھایا گیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ “پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت ہو گئی ہے”، تاہم یہ پوسٹ اب تک 7.4 ملین سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے اور کئی صارفین اس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بغیر تصدیق کے شیئر کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی خاتون ہانیہ عامر نہیں بلکہ برازیلین-اطالوی ایتھلیٹ اور کانٹینٹ کریئیٹر لوئیزا فیراری ہیں۔
اصل ویڈیو لوئیزا نے خود 21 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی، جس میں وہ ایک کنٹرولڈ اسکائی ڈائیونگ اسٹنٹ کا مظاہرہ کر رہی ہیں، تاہم ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹا کر غلط معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
اس حوالے سے اداکارہ ہانیہ عامر کی پی آر ٹیم نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہانیہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور معمول کے مطابق اپنے پروفیشنل کمٹمنٹس میں مصروف ہیں۔
اسکائی ڈائیونگ کی وائرل ویڈیو میں دکھائی گئی شخصیت ہانیہ عامر نہیں بلکہ ایک غیر ملکی ایتھلیٹ ہے اور کسی قسم کا حادثہ پیش نہیں آیا، یہ واضح طور پر ایک جھوٹی خبر ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے پہلے مصدقہ ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News