Advertisement

صبا قمر نے سادگی سے گزرا عید کا تہوار، مداحوں کو خاموشی کی وجہ بتادی

صبا قمر نے سادگی سے گزرا عید کا تہوار، مداحوں کو خاموشی کی وجہ بتادی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں شوبز ستارے روایتی ملبوسات اور دلکش انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، وہیں معروف اداکارہ صبا قمر نے اس بار مختلف طرز اپنایا، انہوں نے عید کے دنوں میں کوئی تصویر یا پیغام شیئر نہیں کیا، جس پر ان کے مداحوں میں تجسس پیدا ہوا۔

صبا قمر نے بالآخر انسٹاگرام اسٹوری پر خاموشی کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس بار جان بوجھ کر عید کی روایتی تیاریوں اور مصروفیات سے دوری اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پیارو! میں جانتی ہوں کہ آپ سب میری عید کی تصاویر دیکھنے کے منتظر تھے لیکن اس بار کوئی خاص جھلک دکھانے جیسا کچھ تھا ہی نہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینے کام اور سفر کی تھکن سے بھرپور تھے، جس کے بعد میں نے خود کو وقت دینے اور مکمل آرام کا فیصلہ کیا، میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ مجھے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں نے ایک سادہ، سچا اور سکون بخش آرام چنا۔

Advertisement

صبا قمر نے بتایا کہ میں نے عید کے تین دن اپنے بالوں میں تیل لگا کر، پسندیدہ کھانے کھا کر اور خاموشی میں دعائیں مانگتے ہوئے گزاری، کبھی کبھی انسان کو خود سے جُڑنے اور سکون سے وقت گزارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے آخر میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جلد ہی اپنی معمول کی روٹین میں واپس آجاؤں گی، آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ مجھے ہمیشہ سمجھتے ہیں اور میری غیر موجودگی کو محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version