Advertisement

پاکستانی ہارر فلم ’دیمک‘ کو شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی اعزاز

پاکستانی ہارر فلم ’دیمک‘ کو شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی اعزاز

پاکستانی سنیما کی معروف ہارر فلم ’دیمک‘ کو ایک اور عالمی اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

فلم کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول 2025 میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے، جو کہ پاکستان کی فلمی صنعت کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

یہ باوقار بین الاقوامی فلمی میلا 3 تا 7 جولائی 2025 کو یونگچوان، چونگچنگ، چین میں منعقد ہو رہا ہے، جس کا مقصد رکن اور مبصر ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، فلمی تبادلے اور تخلیقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

فلم ’دیمک‘ اس فیسٹیول میں جنوبی و وسطی ایشیا کی دیگر منتخب فلموں کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

میلے کے دوران فلمی نمائشوں کے علاوہ مختلف مقابلے، مکالماتی سیشنز اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے، تاہم فلم کے ہدایت کار رافع راشدی کو فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Advertisement

 اس موقع پر انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ فلم ’دیمک‘ کو ایک بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستانی سنیما کی نمائندگی کا موقع ملا ہے، جنوبی ایشیائی لوک روایات اور ہارر تھیم پر مبنی مواد کو جس طرح عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، یہ اسی رجحان کا مظہر ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ فلم ’دیمک‘ کو پاکستان بھر میں ’مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ‘ کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا، جہاں اسے تجارتی و تنقیدی کامیابی حاصل ہوئی، اب یہ فلم عالمی فلمی میلوں میں شرکت کے ذریعے پاکستانی سنیما کی تخلیقی جہتوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version