Advertisement

ہراسانی کیس؛ اسکوئیڈ گیم اسٹار کو عدالت سے بڑی کلین چٹ مل گئی

ہراسانی کیس؛ اسکوئیڈ گیم اسٹار کو عدالت سے بڑی کلین چٹ مل گئی

جنوبی کوریا کے معروف اداکار گونگ یو کو جنسی ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے جبکہ ان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے والی خاتون کو سزا سنائی گئی ہے۔

جنوبی کوریائی خبر رساں اداروں کے مطابق سیئول کی عدالت نے 29 جولائی کو دیے گئے فیصلے میں گونگ یو کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور اداکار کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، انہوں نے سوشل میڈیا پر 2020 اور 2021 میں گونگ یو کے خلاف جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جو بعد ازاں جھوٹے ثابت ہوئے۔

عدالت نے خاتون کو جھوٹے الزامات کے ذریعے اداکار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جھوٹے الزامات نہ صرف مدعا علیہ کی شہرت کے لیے نقصان دہ تھے بلکہ اس سے سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی، جو معاشرتی طور پر خطرناک رویہ ہے۔

واضح رہے کہ گونگ یو نیٹ فلکس کی عالمی شہرت یافتہ سیریز “Squid Game” سمیت دیگر معروف کوریائی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ان پر لگنے والے الزامات نے ان کے مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

Advertisement

عدالتی فیصلے کے بعد گونگ یو کے وکیل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ سامنے آگیا ہے اور یہ فیصلہ جھوٹے الزامات کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version