Advertisement

حمیرا اصغر کی پراسرار موت: اسٹائلسٹ کے انکشافات نے کھلبلی مچادی، پولیس متحرک

حمیرا اصغر کی پراسرار موت: اسٹائلسٹ کے انکشافات نے کھلبلی مچادی، پولیس متحرک

مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے میں نیا رخ سامنے آگیا ہے، جب ان کے قریبی ساتھی اور اسٹائلسٹ دانش مقصود نے کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے، ان دعوؤں کے بعد پولیس نے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دانش مقصود کا کہنا ہے کہ حمیرا سے ان کی آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی، جب کہ ان کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا۔

 تاہم دانش کے مطابق اس کے بعد اداکارہ سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوششیں ناکام رہیں، نہ کالز کا جواب ملا، نہ پیغامات پڑھے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب کئی ماہ تک حمیرا کی کوئی خبر نہ ملی تو انہوں نے 5 فروری 2025 کو سوشل میڈیا پر ان کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کی، اگلے ہی روز 6 فروری کو جب دوبارہ واٹس ایپ پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تو حیران کن طور پر اداکارہ کی پروفائل تصویر غائب اور لاسٹ سین بند تھا جسے میں نے “مشکوک” قرار دیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں دانش مقصود سے رابطہ کر کے تمام اسکرین شاٹس اور شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

 افسر کے مطابق حمیرا اصغر کی موت اور گمشدگی کے درمیانی عرصے میں واٹس ایپ سرگرمیوں کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ڈیجیٹل فارنزک تجزیہ اور کال ڈیٹا ریکارڈ (CDR) کے ذریعے مزید سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version