Advertisement

حمیرا اصغر کی پراسرار موت: کیا نئے شواہد نیا پنڈورا باکس کھولیں گے؟

حمیرا اصغر کی پراسرار موت: کیا نئے شواہد نیا پنڈورا باکس کھولیں گے؟

کراچی: معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے حوالے سے تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق اداکارہ کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی جبکہ ان کی موت کا وقت 7 اکتوبر 2024 کا بتایا جا رہا ہے۔

تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ فلیٹ کے یوٹیلیٹی بلز اور کرائے کی رسیدیں مئی 2024 تک موجود تھیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے تنہا اور گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہی تھیں۔

تفتیشی افسران نے بتایا کہ جس کمرے سے لاش برآمد ہوئی، اس کے ساتھ والے واش روم کے ٹب میں کپڑے رکھے ہوئے تھے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے موت سے کچھ دیر قبل کپڑے دھوئے تھے، لاش کے قریب بالکونی کا دروازہ کھلا تھا جبکہ فلیٹ کا مین دروازہ اندر سے ڈبل لاک کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر خودکشی یا بند دروازے کے پیچھے حادثاتی موت کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔

پڑوسیوں نے دسمبر 2024 میں فلیٹ سے آ رہی بدبو کی شکایت کی تھی اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی تھی۔ 8 جولائی کو پولیس، بیلف اور لاک توڑنے والے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دروازہ کھولا اور اندر سے حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیمیکل ایگزامینیشن اور حتمی میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، اس کے علاوہ فلیٹ سے برآمد ہونے والے دیگر شواہد بھی تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور پولیس اس معاملے کی ہر پہلو سے مکمل چھان بین کر رہی ہے تاکہ موت کی صحیح وجوہات سامنے آ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version