پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر بھارتی پابندیاں ختم، مواد تک رسائی بحال

بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد پابندیاں اچانک ختم کر دی ہیں، جس سے بھارتی ناظرین کو دوبارہ پاکستانی مواد تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر پابندیاں پہلگام واقعے کے بعد لگائی گئی تھیں، جس سے کئی پاکستانی فنکاروں کی فلموں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں پر اثر پڑا تھا۔
بھارتی صارفین کے مطابق پابندی کے باوجود ’’من مست ملنگ‘‘، ’’شیر‘‘، ’’ڈائن‘‘ اور ’’پرورش‘‘ جیسے ڈرامے بھارتی ناظرین میں مقبول رہے، اب دانش تیمور، احد رضا میر، ماورا حسین اور یمنیٰ زیدی سمیت کچھ فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بحال ہو گئے ہیں۔
تاہم، اب بھی کچھ بڑے ناموں کے اکاؤنٹس بھارتی صارفین کے لیے بند ہیں، جن میں ماہرہ خان، فواد خان، وہاج علی، اقرا عزیز، فرحان سعید اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام ثقافتی تعلقات کی بہتری کی جانب مثبت اشارہ ہے اور پاکستانی انڈسٹری کے لیے بھارتی مارکیٹ میں خود کو مزید مستحکم کرنے کا موقع بھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News