Advertisement

چھیپا ویلفیئر کی وائرل ویڈیو پر نادیہ حسین کا تنقیدی وار

چھیپا ویلفیئر کی وائرل ویڈیو پر نادیہ حسین کا تنقیدی وار

معروف میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین نے چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایک حالیہ وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں چھیپا ویلفیئر سے خود کو بطور کانٹینٹ کریئٹر رکھنے کی درخواست کی ہے۔

نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم رمضان چھیپا صاحب، مجھے بطور کانٹینٹ کریئٹر رکھ لیں کیونکہ اب ایسی ناقص اور غیر معیاری ویڈیوز دیکھنے کی مزید سکت نہیں رہی۔

جس ویڈیو پر نادیہ حسین نے تنقید کی، اس میں ایک بیوی کو معمولی بات پر ناراض ہوکر میکے جاتے دکھایا گیا ہے، بعد ازاں اس کا شوہر اپنی والدہ کے ساتھ اُسے منانے جاتا ہے لیکن وہ راضی نہیں ہوتی، اس موقع پر چھیپا اچانک منظر میں آتے ہیں اور لڑکی کو سمجھاتے ہیں، جس پر وہ فوراً واپس جانے پر آمادہ ہو جاتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کو اس نوعیت کے مواد پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی ایک ویڈیو پر خاصی بحث ہوئی تھی، جس میں رمضان چھیپا ایک بچے کے سالگرہ کے کیک کے پیسے ادا کرتے ہوئے دکاندار سے کہتے ہیں کہ کیک پر یہ پیغام بھی لکھ دیا جائے کہ یہ تحفہ “چھیپا صاحب کی طرف سے” ہے اور ساتھ ہی وہ تاکید کرتے ہیں کہ بچے کو یہ نہ بتایا جائے کہ تحفہ کس نے دیا ہے، جس پر صارفین نے تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نادیہ حسین کے تبصرے اور سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل نے اس بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے کہ کیا فلاحی اداروں کو سماجی پیغامات کے نام پر اس نوعیت کی ڈرامائی ویڈیوز جاری کرنی چاہئیں یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version