Advertisement

کیا ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو دوستی ختم ہونے کی وجہ بنی؟ اہم انکشافات

کیا ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو دوستی ختم ہونے کی وجہ بنی؟ اہم انکشافات

متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کی دوستی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں عام بات سمجھی جاتی ہیں، اور اداکارہ ہانیہ عامر بھی اپنے کئی ساتھی فنکاروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، ایک وقت تھا جب ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کو اکثر ایک ساتھ تفریحی مواقع پر دیکھا جاتا تھا اور ان کی دوستی پر شوبز حلقوں میں بھی بات کی جاتی تھی۔

تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بےتکلف انداز میں ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شدید عوامی تنقید کا نشانہ بنی، اس کے بعد سے عاشر اور ہانیہ کو سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

گلوکار عاشر وجاہت نے حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کے قریبی دوستوں سے کچھ حد تک فاصلے کیوں اختیار کیے۔

عاشر وجاہت نے اپنے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ اس واقعے کے بعد ایک سینئر اداکار نے انہیں مشورہ دیا کہ شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ نظر آنے کے بجائے اپنے فن اور کیریئر پر توجہ دوں تاکہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر کرسکوں۔

اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب بھی اپنے پرانے دوستوں سے ملتے ہیں لیکن ان لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے کیونکہ اب ان کی توجہ ذاتی ترقی اور پیشہ ورانہ بہتری پر مرکوز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version