Advertisement

فرحان سعید کا عروہ حسین کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام مداحوں کو بھا گیا

فرحان سعید کا عروہ حسین کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام مداحوں کو بھا گیا

پاکستانی معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی اہلیہ اور مشہور اداکارہ عروہ حسین کی سالگرہ کے موقع پر محبت اور جذبات سے بھرپور پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یہ جوڑی اس وقت شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور اپنی فیملی ٹرپ کی جھلکیاں انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کر رہی ہے۔

اس خصوصی سفر کو فرحان سعید نے کچھ اس انداز میں ترتیب دیا کہ عروہ حسین کی سالگرہ بھی اسی دوران آ گئی، جسے انہوں نے یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

فرحان سعید نے وادی اسکردو میں لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں دونوں نے گلگت بلتستان کی روایتی چترالی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں۔ فرحان سفید چترالی ٹوپی میں جبکہ عروہ حسین خواتین کی مخصوص روایتی ٹوپی پہنے نظر آئیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو بے بی، میری سب سے پسندیدہ ہم سفر، تم نے مجھے زندگی کے سب سے حسین لمحے دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمہارے ساتھ رہ کر میں نے بہت کچھ سیکھا، تمہارا حسِ مزاح لاجواب ہے اور سب سے بڑھ کر، میں اپنی پوری زندگی تمھارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں، تم جیسی ہو ویسی ہی رہو، اس کے لیے شکریہ!

بعدازاں مداحوں نے بھی اس جوڑی کو ڈھیروں محبت بھری دعائیں دیں جبکہ کئی صارفین نے فرحان سعید کی اس پوسٹ کو “سال کی سب سے رومانوی پوسٹ” قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version