Advertisement

خطرناک اسٹنٹس کے ماہر جیکی چن نے اپنے سب سے بڑے خوف سے پردہ اٹھا دیا

خطرناک اسٹنٹس کے ماہر جیکی چن نے اپنے سب سے بڑے خوف سے پردہ اٹھا دیا

معروف مارشل آرٹسٹ اور فلمی اداکار جیکی چن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں تمام اسٹنٹس خود کرنے کے باوجود ہر بار خوفزدہ ہوتے ہیں اور دل میں یہ اندیشہ رہتا ہے کہ شاید یہ منظر ان کی زندگی کا آخری ثابت ہو۔

71 سالہ جیکی چن نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے مشہور لوکارنو فلم فیسٹیول کے دوران ایک تقریر میں کہی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر بڑے ایکشن سین سے قبل وہ نروس ہوتے ہیں اور اکثر سوچتے ہیں کیا اس بار میں مرنے والا ہوں۔

جیکی چن کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ سپر مین نہیں ہیں لیکن اب بھی اپنے مارشل آرٹس مناظر خود کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں تاکہ فلم کی حقیقت برقرار رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمر کی آٹھویں دہائی میں بھی اپنی فلموں کو اعلیٰ معیار پر مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Advertisement

اداکار نے موجودہ فلمی صنعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کی فلمیں تخلیقی ذہنوں کے بجائے کاروباری مفادات کی نذر ہو رہی ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناظرین کو نہ بجٹ سے غرض ہوتی ہے، نہ پروڈیوسر سے، وہ صرف ایک اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہی بات میں ہمیشہ ذہن میں رکھتا ہوں، اسی لیے ہر سین کو بہترین بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی فلمیں آج کی فلموں سے زیادہ بہتر ہوتی تھیں کیونکہ اس وقت فلم سازوں کو فن کی آزادی حاصل تھی جبکہ آج بڑے اسٹوڈیوز میں فیصلے تخلیق کاروں کے بجائے سرمایہ داروں کے ہاتھ میں ہیں، جس کی وجہ سے معیاری فلم سازی ایک چیلنج بن چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version