Advertisement

درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں کی تردید کردی

درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اداکار بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی ہے اور ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں درفشاں سلیم نے کہا کہ اگر واقعی ایسا کچھ ہوا ہوتا تو اس کی تصاویر ضرور سامنے آجاتیں، شادی جیسا ذاتی اور اہم موقع کوئی چھپا کر نہیں رکھتا اور لوگ عام طور پر اپنی خوشی کے لمحات سوشل میڈیا پر ضرور شیئر کرتے ہیں۔

درفشاں نے بتایا کہ وہ پچھلے پانچ سال سے شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور اگرچہ یہ طویل عرصہ نہیں لیکن انہیں جو محبت اور پذیرائی ملی، وہ اس پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ مداحوں کی محبت بعض اوقات انہیں خوفزدہ بھی کر دیتی ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے کام سے کوئی مایوس ہو۔

درفشاں سلیم نے بلال عباسخان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے درمیان بہت اچھا کمفرٹ لیول تھا اور شوٹنگ کے دوران دونوں ہنسی مذاق میں وقت گزارا کرتے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم دونوں چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہنس پڑتے تھے، اسی لیے سیٹ پر ماحول ہلکا پھلکا رہتا تھا۔

Advertisement

انٹرویو میں اداکارہ نے میڈیا پر بغیر تصدیق خبروں کی اشاعت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان میں بھی اب بھارتی طرز کی غیر مصدقہ صحافت فروغ پا رہی ہے، جہاں خبریں تصدیق کے بغیر ہی شائع کردی جاتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا تھا کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کر لیا ہے، یہ قیاس آرائی ان کے مقبول ڈرامے عشق مرشد کے دوران اُن کی آن اسکرین کیمسٹری اور پریمئیر ایونٹ پر نظر آنے والی قربت کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

تاہم، درفشاں سلیم نے اس انٹرویو میں تمام افواہوں کو مسترد کر کے ان خبروں پر واضح مؤقف اختیار کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version