Advertisement

آئمہ بیگ کے دیدہ زیب عروسی جوڑے کی قیمت کیا؟ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

آئمہ بیگ کے دیدہ زیب عروسی جوڑے کی قیمت کیا؟ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک خاص موڑ پر قدم رکھتے ہوئے اپنے دیرینہ دوست اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے کینیڈا میں شادی کر لی۔

گلوکارہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں لیکن آئمہ بیگ نے اپنی شادی کی تصدیق اور خوشی کے لمحات اپنی دلکش تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

تصاویر میں آئمہ بیگ خوبصورت آئوری رنگ کے عروسی جوڑے میں جلوہ گر تھیں، جن کے ساتھ انہوں نے خوبصورت سبز رنگ کا ڈوپٹہ بھی پہنا تھا، جس نے ان کے انداز میں چار چاند لگا دیے۔

آئمہ کا ہلکا پھلکا میک اپ اور سادہ جیولری والا لک سادگی اور خوبصورتی کا حسین امتزاج پیش کر رہا تھا۔ تاہم، ان کے عروسی لباس کی قیمت اور خاص بات بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی۔

گلوکارہ نے اپنی شادی کے لیے معروف فیشن ڈیزائنر کا خصوصی کسٹمائزڈ جوڑا منتخب کیا، جس کی قیمت ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 6 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔ اس جوڑے کے ساتھ سبز ڈوپٹہ کے انتخاب نے ان کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کیا۔

آئمہ بیگ کی یہ شادی ان کے کیریئر کے اہم اور خوشگوار لمحات میں سے ایک ہے، جسے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی خوشی خوشی منایا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version