Advertisement

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر پھر قریب؛ کیا برف پگھلنے لگ گئی؟

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر پھر قریب؛ کیا برف پگھلنے لگ گئی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف نام عاصم اظہر اور ہانیہ عامر حالیہ ایک ایونٹ میں ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھے گئے جس پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

یہ خوشگوار لمحات اس وقت دیکھے گئے جب گلوکار عاصم اظہر نے ایک لانچنگ تقریب پرفارم کیا جس میں ہانیہ عامر برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شریک ہوئیں۔

کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر نے نہ صرف عاصم اظہر کی پرفارمنس کو انجوائے کیا بلکہ اُن کے گانوں پر جھومتی اور رقص کرتی بھی نظر آئیں، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

اس دوران عاصم اظہر نے مائیک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک کنسرٹ نہیں بلکہ میرے دل کے بہت قریب ایک ذاتی تجربہ ہے، اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو مجھے معاف کردیں۔

گلوکار کے ان الفاظ کو سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کی تلخیوں سے جوڑتے ہوئے “ڈھکی چھپی معافی” سے تعبیر کیا، جسے ہانیہ عامر نے تالیاں بجا کر اور جھک کر سراہا۔

اس کے علاوہ ایک وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر کو اسٹیج سے نیچے آکر ہانیہ سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر اس ملاقات کو دونوں ستاروں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے شاید پرانے گلے شکوے ختم کر کے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version