گرفتاریاں صرف چھوٹے انفلوئنسرز کی ہی کیوں؟ ڈکی بھائی کی گرفتاری پر رجب بٹ کا ردعمل

پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتاری پر ان کے سابق قریبی دوست رجب بٹ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ایک وقت تھا جب رجب بٹ اور ڈکی بھائی نہ صرف سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیوز میں دکھائی دیتے تھے بلکہ ذاتی تقریبات میں بھی ایک ساتھ شریک ہوتے تھے، تاہم ایک مشترکہ منصوبے کے باعث دونوں کے تعلقات میں دراڑ آگئی، جو بعد ازاں ایک بیان پر مکمل طور پر ختم ہوگئے۔
ڈکی بھائی حالیہ دنوں میں ایک بیٹنگ ایپ کی ترویج سے متعلق کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں اور اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں، تاہم ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: مشکلات بڑھ گئیں ، ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع
اس معاملے پر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، درجنوں انفلوئنسرز ایسی ایپس کی پروموشن میں ملوث رہے ہیں، مگر گرفتاری صرف اُن افراد کی جا رہی ہے جو آسان ہدف بن سکتے ہیں۔
رجب بٹ نے سوال اٹھایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف چھوٹے ناموں کو نشانہ کیوں بنا رہے ہیں؟ بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کیوں؟
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے آخر میں ڈکی بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News