ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر اور نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنکس اور کرنسی برآمد کی جا چکی ہے، تاہم مزید برآمدگی متوقع ہے، جس کے لیے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈکی بھائی کو 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر کی اور ناظرین کو ان میں پیسے لگانے کی ترغیب دی، جس کے باعث متعدد افراد کو مالی نقصان پہنچا۔
پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف متعدد قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جن میں سائبر کرائم اور فراڈ سے متعلق شقیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News