اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں

ماضی کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر محسن طلعت اب علیحدہ ہوچکے ہیں، شادی کے نو سال بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران سارہ عمیر نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے طلاق کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور بطور سنگل پیرنٹ کئی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں۔
سارہ عمیر نے رواں سیزن کے رئیلٹی شو تماشا 4 میں بھی حصہ لیا، تاہم گزشتہ قسط میں وہ شو سے باہر ہوگئیں۔ ان کے مطابق ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ اس شو میں شریک ہوں تاکہ وہ اپنی برداشت اور مشکل حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت آزما سکیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ طلاق تماشا میں شمولیت سے چند ہفتے قبل ہی ہوگئی تھی اور اس وقت انہیں اپنی زندگی کے دباؤ سے بریک کی ضرورت تھی۔ چونکہ ان کا اور محسن طلعت کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، اس لیے اکثر ایک دوسرے کے سامنے آنے سے کشیدگی بڑھتی رہی۔
سارہ عمیر نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی ملاقات محسن طلعت سے اس وقت ہوئی جب وہ صرف 17 برس کی تھیں جبکہ محسن کی عمر 27 سال تھی۔ یہ تعلق محبت کی شادی میں بدلا اور تقریباً 20 برس تک قائم رہا، مگر آخرکار نو سالہ ازدواجی سفر پر اختتام ہوا۔
مزید پڑھیں: سارہ عمیر نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News