اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی ایک ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ “چلو بیٹا آنٹی کو ڈانس کر کے دکھاؤ”۔
ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز حلقوں نے اشنا شاہ کے ڈانس کو بے حد سراہا۔ معروف کوریوگرافر حسن رضوی نے کمنٹ میں لکھا کہ ہمیں ایک نئی ڈانسر مل گئی ہے جبکہ اداکارائیں زویا ناصر اور انوشے اشرف نے بھی اداکارہ کے ڈانس کی تعریف کی۔
اشنا شاہ اس سے قبل بالا، چیخ، پری زاد اور حبس جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کو متاثر کرچکی ہیں اور اب ان کا ڈانس بھی مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News