Advertisement

کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ

کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ

کلاسیکی موسیقی کے معروف گلوکار اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

لاہور کے نامور گائیک اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے۔ وہ استاد امانت علی خان کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد سے گائیکی کا ہنر وراثت میں پایا، تاہم اپنی منفرد آواز اور انداز کے باعث انہوں نے فنِ موسیقی میں ایک الگ مقام بنایا۔

اسد امانت علی خان نے صرف 10 سال کی عمر میں باقاعدہ گانا شروع کیا اور کم عمری ہی میں اپنی صلاحیتوں سے کلاسیکی موسیقی کے خانوادے کو ایک نئی پہچان بخشی۔ ان کی گائی ہوئی غزلیں اور کلاسیکی راگ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔

انہیں سب سے پہلی پہچان والد کی مشہور غزل “انشا جی اٹھو اب کوچ کرو” گانے سے ملی، جبکہ اصل شہرت “عمراں لنگھیاں پباں بھار” نے بخشی۔

اس کے علاوہ “کل چودھویں کی رات تھی”، “آنکھیں غزل ہیں آپ کی”، “گھر واپس جب آؤ گے تم” سمیت کئی یادگار نغمے ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

Advertisement

فنِ موسیقی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں 2007 میں تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ اسی برس وہ لندن میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version