Advertisement

ریچھ کے حملے کے بعد گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا پہلا بیان سامنے آگیا

ریچھ کے حملے کے بعد گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا پہلا بیان سامنے آگیا

اسکردو میں ریچھ کے حملے کا شکار ہونے والی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی صحت سے متعلق اُن کی ٹیم نے پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے، جس میں اُن کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

قرۃ العین بلوچ کے انسٹاگرام پر جاری بیان کے مطابق گلوکارہ حال ہی میں بلتستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز (CDRS) کے ہمراہ گئی تھیں، جہاں وہ متاثرہ دیہات میں زمینی سطح پر کام کر رہی تھیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ 4 ستمبر کی شب دورانِ قیام، ایک خیمے میں موجودگی کے دوران گلوکارہ پر ایک بھورے ریچھ نے حملہ کیا۔ خوش قسمتی سے CDRS ٹیم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا اور قرۃ العین بلوچ کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی ابتدائی معائنہ رپورٹ کے مطابق قرۃ العین بلوچ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں کسی قسم کا فریکچر نہیں ہوا، وہ اب تیزی سے روبہ صحت ہیں۔

گلوکارہ کی ٹیم نے مداحوں اور عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ اس وقت ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے، کیونکہ انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔

 بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قرۃ العین بلوچ کی تمام عوامی سرگرمیاں اُن کی مکمل صحت یابی تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version