سوشل میڈیا انفلوئنسرز مشکل میں؛ آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تین مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔
مقدمات درج کرنے والوں میں اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث رہے۔
ایجنسی حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے تین مرتبہ طلب کیا گیا، تاہم وہ پیش نہ ہوئے اور مسلسل تعاون سے گریز کرتے رہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرتے رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ مقدمات عوام کو دھوکا دینے اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں درج کیے گئے ہیں۔
سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں اضافے کے بعد این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مالیاتی فراڈ سے بچانے کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News