والد کی وفات اور کنسرٹس، عاطف اسلم کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد کنسرٹس میں شرکت پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی ذاتی زندگی میں ہونے والے واقعات پر دوسروں کو رائے دینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
عاطف اسلم نے تنقید کے جواب میں کہا کہ میری ذاتی زندگی میں جو کچھ بھی ہو، اس سے کسی اور کو فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ جس طرح میں دوسروں کو نہیں بتاتا کہ انہیں کیا کرنا ہے، اسی طرح مجھے بھی یہ حق حاصل ہے کہ میں اپنے فیصلے خود کروں۔
گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میں پوری دنیا سے رشتہ داری نہیں رکھتا کہ ہر بات کی وضاحت دیتا پھروں، میرا کام میوزک تخلیق کرنا ہے، لوگ مجھے میرے فن کی بنیاد پر پسند کریں یا ناپسند، یہ ان کا فیصلہ ہے، مجھے یہ نہ بتائیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کر گئے تھے اور اس کے اگلے ہی روز انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر کراچی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا، جس پر کچھ حلقوں نے ان کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہا جبکہ دیگر نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں عاطف اسلم کو ملکی و غیر ملکی کنسرٹس میں پرفارم کرتے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے ان کے رویے کو غیر حساس قرار دیا جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی فن سے وابستگی کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News