Advertisement

رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں رجب بٹ اور دیگر کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں شریک ملزم سلمان حیدر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ ایس پی کو 19 ستمبر کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلمان حیدر تفتیش کے دوران قصوروار ثابت ہوا ہے۔

مدعیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیش میں سنگین خامیاں موجود ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو بلاجواز کلین چٹ دی گئی ہے، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن بنیادوں پر شریک ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ مدعیہ اور ان کی بہن کے موبائل فونز کا مکمل ڈیٹا حذف کردیا گیا جبکہ سلمان حیدر مدعیہ کو مسلسل دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا۔ تاہم، عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔

Advertisement

دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور عدالت سے درخواست کی کہ عبوری ضمانت کو کنفرم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version