عائزہ خان پر سنگین الزامات، بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے دعوے وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان حالیہ دنوں اپنے بھائی احد کی شادی کی تقریبات اور دلکش ملبوسات کے باعث سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، شادی کی خوشیوں بھرے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔
تاہم اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے، فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر ظاہر کرتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے اہل خانہ پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے، ان کی پوسٹ کے اسکرین شاٹس تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔
عروبہ طارق کا دعویٰ ہے کہ وہ اور احد ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور احد نے ہی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔
ان کے مطابق شادی کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی تھیں، مگر بعد ازاں یہ رشتہ ختم ہو گیا۔ احد نے ان سے اپنی تعلیم اور معاشی حیثیت کے بارے میں غلط بیانی کی اور وہ زیادہ تر اپنی بہن پر انحصار کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عائزہ خان خاندان کے تمام فیصلوں پر حاوی ہیں اور گھریلو ملازمین کے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، جس کے باعث ملازم زیادہ عرصہ وہاں کام نہیں کرتے۔
عروبہ طارق نے مزید کہا کہ احد کا ماضی میں اداکارہ سارہ خان کے ساتھ تعلق رہا ہے، تاہم انہوں نے عائزہ کے شوہر دانش تیمور کو ایک باعزت اور شریف انسان قرار دیا جن کا ان تنازعات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان الزامات کے بعد سارہ خان اور احد کی پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News