ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا

ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ،بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا۔ 11 سال کے بعد آمنے سامنے آنے کے بعد جان سینا بروک لیسنر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے اس مقابلے کا ریسلنگ شائقین بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔ لیجنڈری جان سینا نے بروک لیسنر پر کافی ڈائو پیج آزمائے مگر لیسنر نے شکست دیدی۔
شکست کے بعد جان سینا کے مداح زار و قطار رونے لگے ، اکھاڑے میں سناٹا چھا گیا۔جان سینا کے شائقین کے لئے ان کی یہ شکست حیران کن ثابت ہوئی۔
جان سینا کو شکست کے باوجود ان کے مداحوں نے انہیں بے حد سراہا۔ ریسلنگ پنڈتوں کا کہناہے کہ اس شکست کے بعد جان سینا کا ریسلنگ کیریئر ختم ہوتے دکھائی دے رہاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جان سینا اور بروک لیسنر ستمبر 2014 میں مدمقابل آئے تھے۔ جس میں بروک لیسنر نے جان سینا کو ہرا دیاتھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News