ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کی ہتھکڑیوں میں عدالت میں پیشی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہوں نے عوامی سطح پر بحث چھیڑ دی ہے۔
ویڈیوز پر عوامی ردعمل ملا جلا ہے، جہاں کچھ افراد ان پر تنقید کر رہے ہیں، تو وہیں کچھ لوگ ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
ڈکی بھائی کی عدالت میں ہتھکڑیوں کے ساتھ موجودگی کی ویڈیوز پر صارفین نے ان کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈکی بھائی فحاشی، نوجوانوں میں احساسِ کمتری اور غیر قانونی ایپس کو فروغ دے رہے تھے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ڈکی بھائی فحاشی، نوجوانوں میں احساسِ کمتری اور غیر قانونی ایپس کو فروغ دے رہے تھے جبکہ دوسرے نے کہا کہ جو لوگ اس کی گرفتاری پر افسوس کر رہے ہیں، وہ خود اسے اپنے گھر رکھ لیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں، کیونکہ یہ خود ان غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو پروموٹ کر رہا تھا جبکہ ایک اور فالوور کا کہنا تھا کہ اس حال میں اسے دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے!
دوسری جانب کچھ صارفین نے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ میں ڈکی کا فین نہیں، مگر اسے اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا۔
کسی نے لکھا کہ انہوں نے ایک خوش رہنے والے انسان کی زندگی برباد کر دی، تاہم ایک اور رائے آئی کہ جس کی اتنی نیٹ ورتھ ہے، اُسے فوراً بیرون ملک شفٹ ہو جانا چاہیے۔
ایک صارف کا کہنا تھا واقعی! ایک انسان کو زنجیروں میں عدالت لے جانا، پاکستان میں مجرموں کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست 2025 کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔
ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپلیکیشنز کو فروغ دے رہے تھے، جس سے متعدد افراد کو مالی نقصان پہنچا۔ ان کے خلاف مختلف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فی الحال ڈکی بھائی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں، جو 3 ستمبر 2025 کو منظور ہوا تھا۔
@fccu_.updates Repost Ducky Bhai Army And Show Him How Much We Love him #foryou #ducky #duckybhaiupdatetoday #duckybhai #duckybhairemand ♬ original sound – Fccu_ Updates
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News