Advertisement

ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ

ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ

سروں کی ملکہ، پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ اور اداکارہ نورجہاں کی آج 99ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ان کی آواز اور ترنم نے چھ دہائیوں تک فلموں کی کامیابی کو یقینی بنایا اور آج بھی مداح انہیں نہیں بھولے۔

نورجہاں 21 ستمبر 1926ء کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا، تاہم فلمی دنیا میں وہ “نورجہاں” کے نام سے جانی گئیں۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1935ء میں بطور چائلڈ اسٹار فلم پنڈ دی کڑی سے کیا۔ بعدازاں انہوں نے انمول گھڑی، ہیرسیال اور سسی پنوں جیسی کلاسک فلموں میں اداکاری کی۔

1941ء میں موسیقار غلام حیدر نے انہیں فلم خزانچی میں پلے بیک سنگر کے طور پر متعارف کرایا جبکہ اسی برس بننے والی فلم خاندان ان کی زندگی کا اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

قیامِ پاکستان کے بعد نورجہاں نے لالی وُوڈ میں فلم چن وے سے اپنے سفر کا آغاز کیا، جس کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑ کر اپنی تمام تر توجہ گلوکاری پر مرکوز کر لی اور اپنی منفرد آواز سے عالمی شہرت حاصل کی۔

ملکہ ترنم نے نہ صرف فلمی دنیا بلکہ جنگ کے دنوں میں بھی اپنے قومی نغموں سے پاکستانی عوام اور فوج کا حوصلہ بلند کیا۔

Advertisement

ایک ریکارڈ کے مطابق نورجہاں نے 995 فلموں کے لیے نغمے گائے جبکہ مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد گانے اور غزلیں ریکارڈ کرائیں، جن میں کلامِ اقبال بھی شامل ہے۔

اپنی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشانِ امتیاز سے نوازا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version